26 فروری، 2020 2:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83692257
0 Persons
ایران افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے

کابل، ارنا- افغانستان شماریات بیورو کے نائب سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ  کابل نے رواں سال کے دوران سب سے زیادہ ایران سے مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "حسیب اللہ موحود" نے منگل کے روز دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان نے رواں سال کے دوران 3۔8 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی درآمدات کی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی افغانستان کو 2۔1 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات کیساتھ ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

موحود نے کہا کہ ایران کے بعد بالترتیب چین، پاکستان، ازبکستان، قازقستان اور ترکمانستان نے سب سے زیادہ افغانستان کو مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدہ شدہ مصنوعات کا سب زیادہ تر حصہ آئل مصنوعات، گندم، مشینری، خوردنی تیل، دھات کی مصنوعات اور بجلی کی مصنوعات پر مشتمل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان شماریات بیورو کے مطابق اس نے رواں سال کے دوران 5۔1 اڑب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران افغانستان کی درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3۔1 فیصد کی کمی نظر آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ذریعہ افغان برآمدی سامان پر کسٹم کے بڑھتے ہوئے ٹیرف اور عالمی قیمتوں میں تبدیلی، افغان برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =