26 فروری، 2020 2:17 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83692171
0 Persons
لوگوں کے دکھ سے خوشی کرنا شرم کی بات ہے: عراقچی

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی جمہوریت کے دفاع سے تھنک ٹینک کے سربراہ کو اپنے مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس کرونا کے پھیلاؤ اور دوسروں کے غم اور دکھ سے خوشی کرنا شرم کی بات ہے۔

یہ بات "سید عباس عراقچی" نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں "مارک دو بوویٹز" کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دکھ اور غم کی خوشی غیرانسانی رویہ اور شرم کی بات ہے۔
عراقچی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں وائرس کرونا کے پھیلاو اور نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی معطلی سے "ایف ڈی ڈی" لابی کے سربراہ کی خوشی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا رویہ بالکل غیرانسانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارک دوبوویٹز نے سمجھا کہ امریکی معیشتی پابندیاں کارآمد نہیں ہوئیں اور وہ کورونا سے کم موثر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی لابی FDD کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران میں وائرس کرونا کے پھیلاؤ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے امریکی معیشتی پابندیاں ایرانی نان آئل مصنوعات کو معطل نہیں کرسکتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@