ایرانی جنوبی سرحدی علاقے سے 571 کلوگرام منشیات ضبط کرلی گئیں

زاہدان، ارنا- پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے جکیگور سے 571 کلوگرام کی مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئیں۔

 ان خیالات کا اظہار ایران کے سرحدی کمانڈر جنرل "محمد ملاشاہی" نے صحافیوں کیساتھ گقتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہون نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے تعاون سے پاک ایران سرحد کے قریب علاقے جکیگور سے 571 کلوگرام مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی ہیں.
انہوں نے سرحدی علاقے كے قريب اسمگلروں كی ناكام كوششوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ مسلح اسمگلر بیرونی ملک سے ايران ميں 364 کلوگرام افيون اور 207 کلوگرام حشيش سمگل كرنا چاہتے تھے جس ميں وہ نكام ہو چكے ہيں.
تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.
اس شعبے میں ایران نے چار ہزار سے زائد قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.
ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =