تینوں پڑوسی ممالک کو ایرانی معدنی مصنوعات کی برآمدات 1۔4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

تہران، ارنا - رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران غیر ملکی تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق، افغانستان ، ترکی اور عراق نے ایران کے معدنی سامان کی مجموعی طور پر ایک ارب اور 481 ملین ڈالر درآمد کی ہیں۔

شماریاتی جدولوں کے مطابق ، ان آٹھ مہینوں کے دوران ، اسلامی جمہوریہ نے ملک کے معدنیات کے شعبے میں پیدا ہونے والی مجموعی طور پر 8۔500 ملین ٹن مصنوعات برآمد کیا ہے۔
گزشتہ سال کے دوران  معدنیات کی برآمدات فی ایکسچینج 160 ڈالر تھیں اور مجموعی طور پر 9۔2 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئی ہیں۔
عراق کی برآمدات کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے آٹھ مہینوں کے دوران اس ملک کو پانچ ملین اور 713 ہزار ٹن معدنی مصنوعات برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت کی شرح 798 ملین ڈالر تھی جو تینوں ممالک کو برآمدات کے 50 فیصد سے زیادہ ہیں۔
ترکی اور افغانستان کو بالترتیب 512 ہزار اور 2 ملین اور 275 ہزار ٹن کان کنی مصنوعات برآمد کی گئی ہے جن کی مالیت کی شرح 393 اور 291 ملین ڈالر تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =