پاک، ایران چیمبر آف کامرس کا بینکاری تعلقات بڑھانے کا خواہاں

اسلام آباد، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے چمیبر آف کامرس کے اراکین نے مشترکہ تجارتی تعلقات کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بینکاری چینلز بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی چیمبر آف کامرس کے سربراہ "مسعود خوانساری" اور ان کے ہمراہ وفد نے منگل کے روز پاکستانی شہر کراچی کے دورے کے موقع پر اس ملک کے کاروباری حکام کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل "احمد محمدی" اور بعض ایرانی اقتصادی ماہروں نے بھی منعقدہ نشست میں شرکت کی۔
ایرانی وفد نے دورے  کراچی کے موقع پر پاکستانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے سربراہ، اس ملک کے چیمبر آف کامرس، کراچی کے فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کورنگی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری یونین کے سربراہ کے ساتھ ملاقاتیں کرکے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ مشترکہ ثقافتی، مذہبی، تاریخی اور سرحدی تعلقات کی اہمیت اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کی سطح کو 10 ارب ڈالر پہنچنے پر زور دیا۔
انہوں نے بینکاری تعلقات کی کمی کو تجارتی تعلقات کی کمی کی اصلی وجہ قرار دیتے ہوئے دونوں حکومتوں سے اس مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =