وائٹ ہاؤس نے ابھی عین الاسد کی حقیقت سے متعلق کوئی خبر جاری نہیں کی ہے

تہران، ارنا - ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ابھی بھی وائٹ ہاوس کی جانب سے عیدالاسد کی حقیقت کے بارے میں کوئی خبر جاری نہیں کی گئی ہے۔

یہ بات ایڈمیرل علی شمخانی نے منگل کے روز ایک ٹویٹ میں لکھی۔

انہوں نے ایران کے داخلی امور میں امریکی وزیر خارجہ کی مداخلت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی کہ ایران میں کرونا وائرس سے متعلق خفیہ کاری پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے جبکہ ابھی بھی وائٹ ہاوس کی جانب سے عین الاسد اڈے، افغانستان میں جاسوس طیارے، اور امریکہ میں فلو سے ہلاکتوں کی تعداد اور غیرہ کی حقیقت کے حوالے سے کوئی خبر شائع نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اس سے قبل دعوی کیا تھا کہ امریکہ کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ ایران کرونا کے پھیلنے کی تفصیلات کے حوالے سے خفیہ کاری کرے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =