25 فروری، 2020 8:31 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83691058
0 Persons
ایران اور سربیا کا کھیل کے شعبے میں تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- ایرانی وزیر کھیل اور نوجوانوں نے تہران میں تعینات سربیا کے سفیر کیساتھ ایک ملاقات میں کھیل کے شعبے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر جلد دستخط کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا ایک نیا باب قرار دے دیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ مستقل قریب میں سربیا کے صدر کے دورہ ایران سے اس باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق "مسعود سلطانی فر" نے آج بروز منگل کو "دراگان تودورویچ" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سلطانی فر نے سربیا کی قومی دن کی آمد پر تودورویچ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مختلف شعبوں بشمول کھیل کے میدان میں اضافہ ہوتا جار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام کا پختہ عزم نے باہمی تعمیری تعلقات کا سنگ بنیاد رکھا۔

ایرانی وزیر کھیل نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایران اور سربیا تمام شعبوں بشمول ثقافتی، تجارتی، کھیل اور نوجوانوں کے شعبے میں تعلقات کو بڑھانے کیلئے موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

سلطانی فر نے کہا کہ کھیل کے بہت سے شعبوں میں ایران کے پاس اور سربیا سے زیادہ تجربات اور طاقت ہے اور بعض شعبوں میں بھی سربیا کی کارکرگی ہم سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  کوچز کے تبادلہ اورمختلف کورسز کے انعقاد سے  ایک دوسرے کو مدد دے سکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =