کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مزید علاقائی تعاون کی ضرورت ہے: ظریف

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس دوسرے وائرسوں جیسے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مزید علاقائی تعاون کی ضرورت ہے۔

"محمد جواد ظریف" نے منگل کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی کوئی سرحدیں نہیں ہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کسی قوم، نسل اور مذہب کے درمیان فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس حوالے سے مزید علاقائی تعاون جیسے بیماریوں کی کنٹرول اور روک تھام کے مشترکہ مرکز قائم کرنے کیلئے امیدوار ہے وہ بات جس کو اب تک نظرانداز کیا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک دنیا میں 80 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 700 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =