سب کو کرونا وائرس کی روک تھام کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا: ایرانی صدر

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ سب کو کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق قائم کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز منگل کو کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کے حوالے سے ہسپٹالوں اور طبی مراکز کے اراکین، ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ آج کی وزیر صحت سے ملاقات میں ہم نے ان پر زور دیا کہ خود ہسپٹال کے عملے کو اپنی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ اس کی ترجیح ہونی چاہئے اور اس حوالے سے جلدی سے اقدامات اٹھانا چاہیے اور ان کی ہر ضروریات کو پورا کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس اجلاس کے ابتدا میں وزیر صحت کی پیش کردہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کی کنٹرول کرنے جار رہے ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بہت کم افراد نے اس حوالے سے ہسپٹالوں کا رخ کرلیا ہے اور ساتھ ہی وہ افراد جو کرونا وائرس کے شکار ہوگئے تھے وہ بھی علاج ہوکر ہسپٹال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سب کو حفظان صحت سے متعلق حفاظتی تدابیر پر توجہ دینی چاہیے۔

صدر روحانی نے کہا کہ اسکولوں، ہائی اسکولوں، یونیورسٹیوں اور ورکشاپس سب کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم سب کو کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہماری دشمنوں کی منصوبہ بندی اور سازش ہے کہ وہ معاشرے میں خوف پھیلانے کے ذریعے ہمارے ملک میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔

 ایرانی صدر نے مزید کہا کہ سب کو کرونا وائرس سے متعلق قائم کمیٹی کی جاری ہدایت پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ ان کو اعلی قومی سلامتی کونسل نے تصدیق کی ہے اور ایرانی سپریم لیڈر نے بھی ان کے عمل کرنے پر زور دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =