ایشیائی فٹبال فیڈریشن نے ایران پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

تہران، ارنا- ایشیائی فٹبال فیڈریشن نے ایرانی فٹبال فیڈریشن پر 120 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ایف سی کی ڈسپلنری کمیٹی نے آج بروز منکل کو اپنا تازہ نظم و ضبطی ووٹ جاری کیا جس کے مطابق ایرانی فٹ بال فیڈریشن کو 2019 ایشیائی چیمپئن لیگ میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کیلئے غلط جواز جاری کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

اے ایف سی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ اس جرمانہ کے 80 ہزار ڈالر معطل ہے اور اگر ایران دوبارہ قانون کیخلاف وزی کرے تو اس کو ادا کرنا پڑے گا لیکن باقی جو 40 ہزار ڈالر ہے اس کو 30 دنوں کے اندر ادا کرنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =