اوورسیز ایرانیوں کا ادویات سے متعلق ملک کیخلاف عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ

تہران، ارنا- اوورسیز ایرانیوں نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے حکام کے نام میں ایک خط میں ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ان سے ادویات کے شعبے میں ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی نیوز اینجسی کے سابق سربراہ "ابوالفضل فاتح" کی تجویز میں لکھے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ ادویات اور طبی ساز و سامان کے شعبے میں ایران کیخلاف بالواسطلہ اور بلاواسطہ لگائی گئی پابندیاں، ملک میں کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں اور عوام کی زندگی کو مزید خطرے کا شکار کرسکتی ہیں۔

خط میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ اس صورتحال میں بیماروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ادویات اور طبی ساز و سامان کے ذخائر میں کمی آئے گی۔

اس خط کے لکھنے والے نے اوورسیز ایرانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادویات اور طبی ساز و سامان کے شعبے میں ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کے مقصد سے اس مراسلے پردستخط کر دیجیئے۔

اس اقدام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں مقیم ایرانی شہری اس لنک http://bit.ly/2I58RwJ کے ذریعے شامل ہوسکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =