ایران میں بجلی صنعت سے متعلق عالمی اسٹارٹ اپ ویک اینڈ کا انعقاد

تبریز، ارنا- ایران میں بجلی صنعت سے متعلق پہلے عالمی اسٹارٹ اپ ویک اینڈ کا 22 اپریل کو صوبے مشرقی آذربائیجان کے شہر تبریز میں انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبے مشرقی آذربائیجان کے بجلی ادارہ کے سربراہ " اکبر فرج نیا" نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کا تبریز یونیورسٹی کے مرکز برائے ایجادات اور ترقی کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے مقاصد میں سے توانائی کی کھپت چوٹی کو کم کرنے، بجلی صنعت میں ڈیجیٹل ڈیزائیوں میں تبدیلی لانے اور توانائی کی کھپت کے انتظام کو نام لیا جاسکتا ہے۔

فرج نیا نے کہا کہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے سیکرٹریٹ میں نظریات اور تجاویز پیش کرنے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے اور ابتدائی نتائج کا بھی 3 مارچ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد اپنے منصوبوں کو تبریز یورنیورسٹی کے مرکز برائے ایجادات اور ترقی کمرے نمبر 5 یا کہ http://www.eaedc.ir اور۔http://www.plme.ir کی ویب سائٹس میں بھیج سکتے ہیں اور مزید معلومات کی فراہمی کیلئے بھی ۰۴۱- ۳۳۳۹۲۹۹۲  نمبر کو کال کرسکتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =