زمینی سرحدوں کو از سر نو کھولنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور ہمسایہ ممالک کے درمیان زمینی سرحدوں کو کارگو بیڑے میں از سر نو کھولنے پر مذاکرات جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "محمد سلامی" نے آج بروز منگل کو تہران- شمال موٹڑ وے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان زمینی سرحدوں کا زیادہ تر مصنوعات کی برآمدات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

سلامی نے کہا کہ ابھی ایرانی محکمہ صحت کے کچھ وفدوں نے ہمسایہ ممالک کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تا کہ سرحدوں سے برآمدات کا عمل از سرنو آغاز ہوجائے۔

ایرانی وزیر برائے شہری ترقی نے کہا کہ اس حوالے سے اب تک دوہمسایہ ملکوں سے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کچھ ہمسایہ ممالک نے ایران سے اپنی زمینی سرحدوں کو بند کیا ہے۔

انہوں نے تہران شمال موٹر وے کے دوسرے حصوں کی تعمیر سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالی ذرائع کی فراہمی یقینی ہوجائے تو اس موٹر کے دوسرے حصوں کی جلد از جلد تعمیر کی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بروز منگل کو تہران- شمال موٹر وے کا افتتاح کیا گیا ہے جس کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی حصہ لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =