25 فروری، 2020 2:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83690571
0 Persons
بلوچستان اسمبلی کا ایران سے یکجہتی کا اظہار

 اسلام آباد، ارنا-  پاکستانی صوبے بلوچستان اسمبلی نے کرونا وائرس کے حوالے سے ایران اور چین کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی نے چین اور ایران میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد پر چینی اور ایرانی حکومتوں اور عوام سے اظہار ہمدردی، مکمل یکجہتی اور تعاون سے متعلق قرارداد کی منظور کرلی۔

اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کے دوران رولنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ایران سرحدی علاقوں کی موثر نگرانی کرے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

 اس موقع پر صوبے بلوچستان کے وزیراعلی "جام کمال خان" کا کہنا تھا کہ وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری حکومت تندہی اور سنجیدگی سے کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم وسائل کے باوجود اقدامات کر رہے ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ کرونا وائرس جیسے لاعلاج مرض کے سدباب کیلئے سدرن کمانڈ کے ساتھ مل کر مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے امور ڈاکٹر "ظفر میرزا" نے بھی گزشتہ روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایرانی کوششوں کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اب تک کرونا وائرس میں شکار 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =