کرونا وائرس، ایران میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی

تہران، ارنا - ایرانی وزارت صحت کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے سربراہ کے مطابق، ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے.

یہ بات "کیانوش جہانپور" نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کے مطابق اس وقت 95 شہری کرونا وائرس کے شکار ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایرانی دارالحکومت تہران سمیت قم، فارس، مازندران، گیلان، نیشابور، البرز اور قشم میں 95 افراد وائرس کورونا پر مبتلا ہیں۔
عالمی صحت تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس نے اب تک تیس ممالک کی 79300 شہریوں کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں 2704 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =