25 فروری، 2020 11:42 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83690039
0 Persons
ایران کی روزانہ 2 ملین ماسک تیار کرنے کی گنجائش

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے طبی ضروریات اور ماسک کی فراہمی کے لئے مکمل تیاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں روزانہ 2 ملین ماسک تیار کرنے کی گنجائش ہے۔

"رضا رحمانی" نے کہا کہ ایرانی وزارت صحت کی درخواست کی بناپر ملک میں صابن اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی صلاحیت کے یونٹس سرگرم عمل ہیں اور ان میں سے کچھ چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے کی اعلی صلاحیت کا حامل ہے اور سالانہ 305 ہزار ٹن ٹوالیٹ صابن کی پیداواری کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبی ماسک تیار کرنے کے لئے 13 یونٹس بھرپور سرگرم عمل ہیں اور وائرس کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے مقصد سے طبی سامان کی درآمدات اور تیاری کے لئے صنعتی اور کاروباری یونٹس کے ساتھ باہمی تعاون پر آمادہ ہیں۔
عالمی صحت تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس نے اب تک تیس ممالک کی 79300 شہریوں کو متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں 2620 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.
مبتلا ہونے والوں میں سے اب تک 25128 افراد علاج ہوگئے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =