جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی اگلے نشست ایک عام اجلاس ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا میں منعقد ہونے والی جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی اگلی نشست ایک عام اجلاس ہے جس معاہدے کے مسائل کے حل کے میکنزم سے متعلق نہیں ہے۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی عام نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں  سیاسی منیجرز اور نائبیں وزراء شریک ہوں گے۔
موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ منعقد ہونے والے اجلاس جوہری معاہدے کے تنازعات کے حل کے میکنزم سے متعلق نہیں ہے اور یہ اجلاس ایک عام نشست ہے جو سہ ماہی میں ملتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اگلے اجلاس کا 27 فروری کو بدھ کے روز آسٹرین دارالحکومت ویانا میں انعقاد کیا جائے گا جس میں اس معاہدے میں باقی ممالک اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =