ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا کرونا وائرس پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کرونا وائرس کی تازہ ترین تبدیلیوں اور اس کیخلاف مقابلے کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "مولود چاوش اوغلو" نے پیر کی رات ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام سمیت حالیہ صورتحال میں باہمی تعلقات کے فروغ، حفظان صحت اور حفاظتی تدابیر کے اتخاذ سے متعلق بات چیت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں 64 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک وزیر صحت "فخرالدین کوجا" نے بھی پیر کے روز اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا اور اس حوالے سے ایران کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے ایران اور ترکی کے درمیان فضائی اور زمینی سرحدوں کی بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی پھیلاؤ کی وجہ سے یہ اقدام عارضی طور اٹھایا گیا ہے لیکن ہم اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے ایران کیساتھ کھڑے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 3 =