اردبیل میوزیم میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں 89 فیصد کا اضافہ

اردبیل، ارنا- رواں سال کے ابتدائی 11 مہینوں کے دوران ایران کے شمالی صوبے اردبیل کے عجائب گھروں میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے اردبیل کے ادراہ برائے ثقافتی ورثے، دستکاری صنعت اور سیاحتی امور "نادر فلاحی" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران 12 ہزار 524 غیر ملکی سیاحوں نے اردبیل کے عجائب گھروں کا رخ کرلیا ہے۔

فلاحی نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ہزار 603 غیر ملکی سیاحوں نے اردبیل میوزیم کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران صوبے اردبیل میں ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7۔3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =