جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس 26 فروری کا انعقاد ہوگا

لندن، ارنا- یورپی یونین کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس 26 فروری کو ویانا میں منعقد ہوگا جس میں اس بین الاقوامی معاہدے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس اجلاس میں جوہری معاہدے کے ارکین سمیت یورپی یونین کے نمائندے بھی حصہ لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا 15 ویں اجلاس ہے جو ایران، ہالینڈ اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کے حالیہ ملاقات کے بعد انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ 8 مئی کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ جوہری معاہدے کے بعض احکامات پر عمل نہیں کرے گا اور معاہدے کے فریقین کو بھی 60 دن کا الٹی میٹم دیا تا کہ وہ تیل اور بینکاری شعبوں کے علاوہ دیگر امور سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کریں۔

جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی سے ایک سال گزر گیا اور اسی دوران ایران نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر فریقین کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کا کافی وقت دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =