ایران میں مشرق وسطی کا کارڈ بلڈ سے حاصل ہونے والے سٹیم سیلز کا بڑا مرکز موجود

بوشہر، ارنا-  مشرقی وسطی میں کارڈ بلڈ سے حاصل ہونے والے سٹیم سیلز کا سب سے بڑا مرکز اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کے کارڈ بلڈ سٹیم سیلز بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر "مرتضی ضرابی" نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ابھی 127 ہزار سے زائد نمونے نال کے خون کے خیلوں کی ذخیرہ اندوزی کی ہے۔

ضرابی نے کہا کہ ان نمونوں میں سے 120 ہزار نمونے، نال کا بلڈ کے نجی بینکز میں موجود ہیں اور باقی دیگر نمونے بھی نال کا بلڈ کے جنرل بینکز میں رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نال کا بلڈ بینک دو قسم کے ہوتے ہیں ایک عوامی ہے اور دوسرا نجی ہوتا ہے۔

ضرابی نے  مزید کہا کہ عوامی بینک میں ذخیرہ کردہ نمونے کو عوامی بنایا جاسکتا ہے لیکن نجی بینک میں موجود نمونے، صرف نجی طور پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  صوبے تہران، اصفہان اور خراسان رضوی نال کے خون کے خیلوں کے ذخیرے میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران بنیادی خلیوں کے میدان میں ایک سر فہرست ملک ہے، بینادی خلیاں مختلف بیماریوں کی 80 قسم کی علاج میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 7 =