ایرانی مغربی علاقے میں آنے والے زلزلوں سے 104 افراد زخمی ہوگئے

ارومیہ، ارنا – ایرانی صوبے آذربائیجان مغربی کے گا‎ؤں قطور اور شہر خوی کے علاقے زر آباد میں گزشتہ روز دو بار کے لئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتائج میں 104 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، صوبے آذربائیجان مغربی کے گاؤں قطور میں اتوار کے روز مقامی وقت صبح 9 بج کر 23 منٹ پر 5.7 شدت کے زلزلے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 76 افراد زخمی ہوگئے ہیں.
اس صوبے کے شہر خوی کے علاقے زر آباد میں گزشتہ روز مقامی وقت شام 7 بج کر 30 منٹ پر 5۔9 شدت کے دوسرے زلزلے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@