ایرانی سفیر اور عراقی وزیر صحت کی ملاقات، کرونا پر تبادلہ خیال

بغداد، ارنا – بغداد میں تعینات ایرانی سفیر نے اتوار کو عراقی وزیر صحت کے ساتھ ملاقات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی سفیر 'ایرج مسجدی' نے گزشتہ روز عراقی وزیر صحت کے ساتھ کرونا سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی میں اس وائرس سے نمٹنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔

اس نشست میں فریقین نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور ان پر قابو پانے کے لئے عراق میں ناکافی سہولیات کی وجہ سے دو ہفتوں تک عراق میں زمینی سرحدوں سے ایرانی زائرین اور مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس نشست میں عراقی عہدیدار کو ایران سے عراق کو ہوائی سرحدوں کے کھولنے کی تجویز دی گئی اور آئندہ دو دنوں تک عراق اس حوالے سے اپنے حتمی فیصلہ کا اعلان کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =