پاکستان کا ایران میں زلزلے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں ایرانی صوبے مغربی آذربایئجان میں زلزلے متاثرہ لوگوں کیساتھ ہمدردی کا اظہار کردیا۔

اس بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام نے ایران اور ترکی دو دوست اور ہمسایہ برادر ملک میں زلزلے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کردیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی اور ترک بھائیوں کیساتھ کھڑے ہوکر اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد کرنے پر تیار ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بروز اتوار کی صبح کو ایران کے شمالی صوبے مغربی آذربائیجان میں واقع شہر قطور خوی میں زلزلے کے شدید جٹھکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ مقامی وقت 9 بج کر 23 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹرسکیل پر 7۔5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 6 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

واضح رہے کہ ترکی کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے 5 اعشاریہ 7 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں اب تک 9 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =