23 فروری، 2020 7:10 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83687778
0 Persons
ایران نے ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے بھارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی پہلوانوں نے بھارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں اپنی مکمل جوہر دیکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 2 طلائی، 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کو جیت کر پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

ان مقابلوں کے سلسلے میں ایران سے"محمد جواد ابراہیمی" اور "مجتبی گلیج" نے بالترتیب 92 اور 97 کلوگرام کی کیٹگیریز میں اپنی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر دو طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر پہلوانوں "امیر حسین حسینی" اور "احمد بذری" نے بھی بالترتیب 70 اور 86 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چاندی کے تمغوں کو حاصل کرلیا۔

ایران سے "امیر حسین مقصودی"، "مصطفی حسین خانی"، "علی سواد کوہی" اور"پرویز ہادی" نے بالترتیب 65، 74، 79 اور 125 کلوگرام کے زمروں میں یکے بعد دیگرے 4 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے مجموعی طور پر 168 پوانٹس کیساتھ ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی گریکو رومن کشتی ٹیم نے بھی حالیہ دنوں میں بھارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشیائی فری اسٹئل کشتی مقابلوں کا 22 اور 23 فروری کو بھارتی دارالحکوکت دہلی میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =