جینوا انسانی حقوق میلے میں 3 ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

 تہران، ارنا- جینوا میں انسانی حقوق سے متعلق منعقدہ 18 ویں فلم فیسٹیول میں 3 ایرانی فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایت کار "مہرداد اسکویی" کی بنائی گئی دستاویزی فلم Sunless Shadows کو اس سے پہلے 32 ویں ایمسٹرڈیم بین الاقوامی فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا اور سب سے بہترین ہدایت کار کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، کو جینوا فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

اس کے علاوہ ایران اور برطانیہ کی بنائی گئی مشترکہ دستاویزی فلم 1953 Iranian coup اور مسعود بخشی کی بنائی گئی فلم Yalda کو جینوا فلم میلے میں نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق 18 ویں جینوا فلم فیسٹیول کا 6 سے15 مارچ تک انعقاد کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =