23 فروری، 2020 5:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83687616
0 Persons
ایرانی پارلیمانی الیکشن میں عوام کی 42.57 فیصد کی شرکت

تہران، ارنا- ایرانی وزیر مملکت نے کہا ہے کہ ملک میں منعقدہ حالیہ گیارہویں پارلیمانی انتخابات میں 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالرضا رحمانی فضلی" نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں 24 ملین 512 ہزار 404 افراد یعنی 57۔42 فیصد لوگوں نے حصہ لیا ہے۔

رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے 48 فیصد کا حصہ خواتین اور 52 فیصد کا حصہ مردوں کا ہے اور مجموعی طور پر 57۔42 فیصد کے لوگوں نے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات کا 21 فروری کو ملک بھر میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =