ایران عالمی تلواربازی مقابلوں کے کوارٹر مرحلے میں پہنچ گئی

تہران،ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی تلواربازی ٹیم نے پولینڈ میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر مرحلے میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی تلواربازی ٹیم، پولینڈ میں منعقدہ عالمی مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز اتوار کو جاپان کیخلاف میدان میں اترگئی۔

اس میچ میں ایرانی تلوازباز کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے 28-45 نتیجے کیساتھ جاپانی حریف کو شکست دے دیا۔

"علی پاکدامن"، "مجتبی عابدینی"، "محمد رہبری" اور "محمد فتوحی" ایرانی تلوار بازی ٹیم کے کھیلاڑی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران، ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں پہنچنے کیلئے جرمنی اور جارجیا کے میچ کے جیتنے والے کیساتھ مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پولینڈ میں منعقدہ عالمی تلواربازی مقابلے، ٹوکیو میں منعقدہ 2020 اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ایرانی قومی ٹیم کے کپٹن "مجتبی عابدینی" کو دنیا کے 10 بہترین تلوارباز کھیلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =