ایرانی صدر نے کرونا وائرس کی مینجمنٹ کیلئے قومی کمیٹی کے قیام کی ہدایت دی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکت نے وزیر صحت کو ہدایت دی ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام اور مینجمنٹ کیلئے قومی کمیٹی کی تشکیل دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے  وزیر صحت "سعید نمکی" کو ہدایت دی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی روک تھام اور مینجمنٹ کیلئے قومی کمیٹی کی تشکیل دینے سمیت اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اجلاسوں کا انعقاد کریں اور ان کی رپورٹ کو بھی بدستور صدروحانی کو پیش کریں۔

ایرانی صدر نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ اداروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت نے اس کیخلاف مقابلہ کرنے کے حفاظتی تدابیر اتخاذ کیے ہیں۔

اس حوالے سے ملک کے اکثر صوبوں میں اسکولوں، یورنیورسٹیوں، سینماگھروں اور عجائب گھروں کو ثانوی اطلاع تک بند کیا گیا ہے۔

اس  کے علاوہ امیونسپلٹی کے اہلکار بھی ہر رات عوامی مقامات کو جراثیم کشی کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں اب تک 43 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 8 جان بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =