ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی تدابیر اتخاذ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت نے اس کیخلاف مقابلہ کرنے کے حفاظتی تدابیر اتخاذ کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ملک کے اکثر صوبوں میں اسکولوں اور یورنیورسٹیوں کو چند دنوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران میں تمام کھیل مقابلے، بغیر کسی شائقین کی موجودگی کے انعقاد کیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں سینما گھروں اور تھیٹرز ہال کو بھی کچھ دنوں کیلئے بند کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایران کے کچھ عجائب گھر بھی ثانوی اطلاع تک بند کیے گئے ہیں اور میونسپلٹی کے اہلکار بھی ہر رات عوامی مقامات کو جراثیم کشی کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں اب تک 43 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 8 جان بحق ہوگئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =