23 فروری، 2020 3:36 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83687455
0 Persons
ایرانی مغربی علاقے میں شدید زلزلے، 76 افراد زخمی

ارومیہ، ارنا – ایرانی صوبے آذربائیجان غربی میں 5.7 شدت کے زلزلے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 76 افراد زخمی ہوگئے ہیں.

صوبے آذربائیجان مغربی کے گاؤں قطور میں اتوار کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.7 تھی جس کا مرکز گاؤں قطور تھا.
زلزلہ مقامی وقت صبح 9 بج کر 23 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 6 کلومیٹر تھی.
مقامی انتظامیہ کے مطابق، امدادی ٹیموں کو بعض علاقوں کو روانہ کیا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 1 =