ایران اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا – ایرانی اور آسٹرین وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور اس معاہدے پر یورپی فریقیں کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا.

ایران کے دورے پر آئے ہوئے آسٹرین وزیر خارجہ'الگزیندر شالنبرگ' نے آج بروز اتوار ایرانی ہم منصب محمدجواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی.

فریقین نے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرے بنانے پر زور دیا.

جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال اور اس معاہدے پر یورپی فریقیں کے وعدے اس مذاکرات کا پہلے دور کا ایک اہم موضوع تھا.

الگزیندر شالنبرگ اس ملاقات کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کریںگے.

ایرانی صدر کی ملاقات کے بعد ظریف اور الگزیندر شالنبرگ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آغاز ہوگا.

قابل ذکر ہے ہالینڈی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل اور جوہری معاہدے کی آخری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق آسٹرین وزیر خارجہ گزشتہ روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ایران پہنچ گئے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =