22 فروری، 2020 7:34 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83686247
0 Persons
ایشیائی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے بھارت میں منعقدہ 33 ویں ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے پہلے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے مختلف رنگے برنگے تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں منعقدہ ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایران سے "مجتبی گلیج" نے 97 کلوگرام کی کیٹیگری میں جارحانہ انداز میں اپنی حریفوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

 گلیج نے فائنل مرحلے میں بھارتی حریف "ساتیوارت کادیان" کیخلاف کھیلے گئے میچ کو0-10 نتیجے کیساتھ جیت کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کردیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر پہلوان "امیر حسین حسینی" نے 70 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں روسی حریف "الیاس بکبولاتوف" کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں اور ایک چاندی کے تمغے کو جیت لیا۔

ایشیائی فری اسٹائل  کشتی مقابلوں میں شریک ایران کے دیگر پہلوانوں "علی سواد کوہی" اور "امیر حسین مقصوی" نے بالترتیب 79 اور 65 کلوگرام کے زمروں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے دو کانسی کے تمغوں کو حاصل کر لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے حالیہ دنوں میں بھارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 2 =