چین کا ایران کیساتھ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں تعاون کیلئے پرعزم

بیجنگ، ارنا – چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ خطرناک وائرس کورونا سے مقابلے کرنے کے لئے تعاون کرتے ہیں.

"گنگ شوانگ" نے ہفتے کے روز کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس وائرس کی مکمل روک تھام کے لئے باہمی تعاون کریں گے.
انہوں نے کہا کہ خطرناک وائرس کورونا سے مقابلہ کرنا اور دنوں ممالک کے عوام کے صحت کا تحفظ نہایت اہم ہے.
شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں تہران اور بیجنگ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے.
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پہلے شخص تھے جنہوں نے چین کی حمایت کی اور اس ملک نے ہمارے لئے طبی امداد بھیج دیا.
انہوں نے ایران میں کورونا وائرس کے شکار کے نتیجے میں بعض ایرانی جاں بحق ہونے پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا.
چینی عہدیداروں کے کہنے کے مطابق، اس ملک میں خطرناک وائرس کورون کے مرض سے مبتلا افراد کی تعداد 77 ہزار اور 767 ہوگئی ہے اور نئے کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہی ہیں۔
اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2360 ہوگئی ہے۔
چین کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ، فرانس، جاپان، ملائیشیا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اس وائرس کا دکھایا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 12 =