22 فروری، 2020 12:02 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83685566
0 Persons
یورپ کو منشیات کی اسمگلنگ میں ایران ایک مضبوط رکاوٹ ہے

لندن، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس فورسز کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ کو منشیات کی اسمگلنگ میں ایران ایک مضبوط رکاوٹ ہے.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل "محمد مسعود زاہدیان" نے گزشتہ روز اطالوی دارالحکومت رم میں انسداد منشیات سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ مزید تیز کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 3800 سے زائد شہید اور 12500 جانبازوں کو انقلاب کے لیے وقف کیا ہے.

جنرل زاہدیان نے کہا کہ افغانستان پر مغربی اور امریکی افواج کے قبضے کے بعد سے اس ملک میں منشیات کی پیداواری کی شرح میں 35فیصد اضافہ دیکھنے آیا ہے اور 185 ٹن سے 6400ٹن تک پہنچ گئی ہے.

انہوں نے اس اقدام کے نتیجے میں دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی مالی اعانت کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران یورپ کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے ایک مضبوط رکاوٹ اور ڈیم کی طرح ہے.

انہوں نے امریکی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود منشیات کے خلاف جنگ میں ہمارے ملک کی قابلیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 814 ٹن سے زائد جس سے 13500 کلوگرام صنعتی گلاس 'میتھیمفیتیمین' ہے، برآمد کردیا گیا ہے.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے امریکی کوشش، دہشتگردی گروپوں کو مدد کرنے کے مترادف ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =