20 فروری، 2020 4:04 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83682482
0 Persons
ایران اور اوپیک کا تیل مارکیٹ کی تبدیلیوں کا جائزہ

تہران، ارنا - بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے مستقل نمائندہ اور اوپیک کے سکریٹری جنرل نے سے چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد تیل کی مارکیٹوں میں آنے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ویانا میں تعینات ایرانی سفیر "کاظم غریب آبادی" نے جمعرات کے روز "محمد بارکینڈو" کے ساتھ ملاقات کی۔
فریقین نے تیل مارکیٹوں میں استحکام برقرار رکھنے، پیدا کرنے والے اور صارفین کے لئے باہمی فوائد کو یقینی بنانے میں اوپیک کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔
بارکینڈو نے باضابطہ تعاون کے اعلامیے کے دائرہ کار میں اوپیک کے رکن اور غیر رکن ممالک کے درمیان خاص طور پر موجودہ متنازعہ صورتحال میں قریبی مشاورت کی ضرورت پر زور دیا۔
غریب آبادی نے ملک کے خلاف تیل کی یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کسی بھی وقت اور کسی بھی حالت میں ایران کے حقوق پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =