ایران نے اولمپکس فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے 125 کلوگرام کا کوٹہ حاصل کرلیا

تہران، ارنا - ایرانی پہلوان یداللہ محبی نے 125 کلوگرام کے زمرے میں ٹوکیو میں 2020اولمپکس کا کوٹہ اپنے نام کرلیا۔

قازقستان میں منعقدہ عالمی چیمپیئن شپ میں ازبکستان اور شامی پہلوانوں کے مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے بعد ایرانی پہلوان نے 2020 اولمپکس میں حصہ لینے کا حق حاصل کرلیا۔
قازقستان میں 2019 عالمی مقابلوں میں شامی اور ازبک پہلوانوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کو مثبت اعلان کردیا گیا۔
ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ، قازقستان کے میچوں میں ازبک اور شامی پہلوانوں کے ڈوپنگ سابقے ملنے کے بعد ، ایرانی پہلوان یداللہ محبی کو ٹوکیو میں 2020 اولمپک کوٹہ دیا گیا۔
اب تک ، ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے رضا اطری، حسن یزدانی اور یداللہ محبی نے اولمپکس کے کوٹے کو حاصل کرلیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =