19 فروری، 2020 7:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83681557
0 Persons
ایران نے ایشیائی کشتی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے بھارت میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں میں مجموعی طور 8 رنگے برنگے تمغے جیت کر ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  30 ویں ایشیایی گریکو رومن کشتی مقابلوں کا 18 اور 19 فروری کو بھارتی شہر دہلی میں انعقاد کیا گیا.

ان مقابلوں میں شریک ایرانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ملک کا نام روشن کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی کشتی مقابلوں میں ایران سے "پویا ناصر پور"، "امین کاویانی"،  "مہدی ابراہیمی"، "محمد ہادی ساروی" اور "امیر میرزادہ" نے بالترتیب 55، 72، 82، 97 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے 5 طلائی تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ دیگر ایرانی پہلوان "پژمان پشتام" نے بھی 77 کلوگرام کی کیگٹری میں اپنی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

ایرانی پہلوانوں "مہدی محسن نژاد"، "میثم دلخانی" ور "حسین اسدی" نے بھی بالترتیب 60، 63 اور 67 کلوگرام کے زمروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی گریکو رومن کشتی ٹیم نے مجموعی طور پر 190 پوانٹس کیساتھ ایشیائی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 16 =