19 فروری، 2020 6:30 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83681507
0 Persons
ایرانی فضائی حدود پروازوں کیلئے محفوظ ہے

بندرعباس، ارنا- ایرانی ائیرپورٹس اور ایرنیویگیشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کو سیکیورٹی خدمات کے تحفظ میں کوئی مشکلات کا سامنا نہیں ہے اور وہ محفوظ ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سیاوش امیر مکری" نے بدھ کے روز صوبے ہرمرگان کی ائیرپورٹس کے نئے سربراہ کی تعیناتی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 95 ہزار کلومیٹر پر مشتمل ایرانی فضائی حدود کے 140سے زائد فضائی راستے ہیں جو عالمی پروازوں کیلئے محفوظ ہیں۔

امیر مکری نے کہا کہ گزشتہ سال پہلے ہمیں پتہ چلا کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن میں امریکی قیادت میں بعض ممالک، ایران سے اپنی ایرلائنز کی پروازوں کا راستہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے یوکرائنی طیارہ حادثے کو بہانہ بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے ایرانی فضائی حدود میں غیر ملکی پروازوں کی تعداد میں کمی آئی لیکن اب ان ائیرلانیز نے پھر دوبارہ ایران کے راستے سے اپنی پروازوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا آغاز کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =