19 فروری، 2020 5:48 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83681453
0 Persons
ایران ترکی تعلقات اچھی سطح پر ہیں

مشہد، ارنا- ایران کے شمال اور شمال مشرق میں قائم محکمہ خارجہ کے دفتر کے سربراہ نے ترکی کیساتھ تعلقات کو تعیمری اور اچھی سطح پر قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد بہشتی منفرد" نے بدھ کے روز مشہد میں تعینات ترکی کے ثقافتی قونصلر کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ بہت سارے ایرانی شہری ترکی کا سفر کرتے ہیں حالانکہ ترکی سے مشہد اور ایران کے دیگر شہروں میں آنے والے سیاحوں کی تعداد بہت کم ہے۔

بہشتی کا کہنا ہے کہ فی الحال ہفتے کے دوران ترکیش ایئر کے چار پروازیں ترکی سے مشہد کی "ہاشمی نژاد" ایئرپورٹ میں لینڈینگ کر رہی ہیں اور مشہد میں روضے امام رضا علیہ السلام کی موجودگی اور اس شہر کی بہت ساری سیاحتی صلاحیتوں کے باجود مشہد میں مسلمان ترک سیاحوں کی آمد بہت کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ایک ایسی وقت ہے جب ایران اور ترکی میں ہیلتھ ٹورازم سے متعلق بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں اور یہ دونوں ممالک علاقے کے سیاحتی مرکز کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

بہشتی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان سیاحتی شعبوں سمیت منظم یافتہ جرائم اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اچھا تعاون برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں میں غیر قانونی آمد و رفت اور منشیات اسمگلنگ کیخلاف جنگ میں بھی تعیمری تعاون برقرار ہے۔

بہشتی کا کہنا ہے کہ اب تک مشہد اور ترکی کے چند شہروں کو ایک دوسرے کیساتھ سسٹر سیٹی قرار دیا گیا ہے جس کے تناظر میں ترکی اور مشہد کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت مشہد کے مختلف شعبوں بشمول خوراک، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی توسیع میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

مشہد میں ترکیش ائیر کی پروازوں میں اضافہ

اس موقع پر مشہد میں تعینات ترکی کے ثقافتی قونصلر "فاتح توپچو" نے ایران اور ترکی کے درمیان تعمیری تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ملکوں کے دریمان تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے مشہد میں ترک سیاحوں کی آمد میں اضافے سے متعلق کیے گئے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئی کہا کہ ہفتے کے دوران ترکیش ائیر سے مشہد میں آنے والی پروازوں کی تعداد 6 تک بڑھ گئی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 8 =