19 فروری، 2020 5:02 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83681424
0 Persons
اطالوی شہری نے ایران میں اسلام کو قبول کرلیا

گرگان، ارنا- اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی نوجوان نے ایرانی شمالی شہر گرگان میں اسلام کو قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق "آدریانو نولینی" نے گرگان کے امام جماعت کے دفتر میں کلمہ پڑھ کر شہادت دی اور اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اس نوجوان اٹلی شہری کو گرگان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرگان، شمالی صوبے گلستان کا صوبائی دارالحکومت ہے جس کی آبادی 9-1 ملین نفر کی ہے۔

صوبے گلستان کے تقریبا 40 فیصد کی آبادی سنی برداری سے تعلق رکھتے ہیں اور اس صوبے میں اسلام کے سوا دیگر مذاہب جیسےعیسائی اور یہودی کے پیروکار بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اللہ پاک نے اس اسلام میں اس قدر خوبصورتی رکھی ہے کہ کوئی لادین بھی اس کا بغور مطالعہ کر لے تو وہ اس کی حقانیت کو مانے بغیر رہ نہیں پاتا یہی وجہ ہے کہ اسلام فوبیا کی تھیوری کے باوجود ہر آنے والے دن کیساتھ دنیا میں مسلمانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =