19 فروری، 2020 4:11 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83681335
0 Persons
پابندیاں ایران روس کے تعاون پر اثرات مرتب نہیں کریں گی

ماسکو، ارنا-ر وسی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کیخلاف امریکی پابندیاں، اس کے ایران، شام اور وینزویلا سے تعاون پر اثرات مرتب نہیں کریں گی۔

روسی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے 18 فروری کو ایک بار پھر روس کیخلاف شدید پابندیاں عائد کی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران امریکہ نے روس کی دفاعی صنعت کے چند اداروں کیخلاف پابندیاں عائد کیں اور اب بھی "روس آئل" سرکاری کمپنی کے کی ایک ذیلی کمپنی کیخلاف پابندیاں لگائی ہے۔

اس بیان میں آیا ہے روس کے غیرملکی تجارتی تعلقات کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کیلئے روس کیخلاف امریکی دباؤ میں مزید اضافہ ہوکر 2011 سے اب تک روسی شہریوں کیلئے امریکی ویزہ جاری نہ کرنے کی تعداد 80 تک پہنچ گئی۔

روسی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ہمارا موقف پابندیوں سے متعلق واضح ہے اور ہم امریکی یکطرفہ اقدامات جن سے دنیا پر قبضہ جمانا چاہتا ہے اور ساری دنیا کو اپنے غلام بنانا چاہتا ہے، کو تسلیم نہیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے روس کیخلاف امریکی پابندیاں، اس کے ایران، شام اور وینزویلا سے تعاون پر کوئی اثرات مرتب نہیں کریں گی۔

روسی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی یکطرفہ پابندیاں، آزاد عالمی تجارت پر بُرے اثرات مرتب کریں گی اور ساتھ ہی بین الاقوامی کشیدگی میں اضافہ کریں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے . IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =