19 فروری، 2020 3:43 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83681276
0 Persons
ایران میں پارلیمنٹ کے انتخابات 21 فروری کا انعقاد ہوگا

تہران، ارنا - ایران میں 11ویں پارلیمانی انتخابات کا 21 فروری بروز جمعہ کو ملک بھر میں انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زیادہ امیدوار ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔
یہ انتخابات ایران کے 208 پولنگ اسٹیشنوں پر ہوں گے اور انتخابی مہم جمعرات کو انتخابات کے آغاز سے 24 گھنٹے پہلے اختتام پذیر ہوگی۔
ایرانی انتخاباتی دفتر کے سربراہ جمال عرف نے کہا ہے کہ 83 ملین ایرانیوں میں سے تقریبا 57 ملین اور 918 ہزار افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے جس سے 2 ملین اور 931 ہزار افراد پہلی بار کے لئے ووٹ ڈالیں گے.
انہوں نے کہا کہ جمعہ کے انتخابات میں ، 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ، اور 29 ملین و 39 ہزار و 152 مرد اور 28 ملین و 879 ہزار و 6 خواتین بھی ووٹ ڈالیں گے۔
ایرانی اصولی قوانین کے مطابق، مختلف ادیان سمیت زرتشتی، یہودی، عیسائی اور کلدانی شہریوں کے نمائندے بھی اس مقابلے میں شریک ہیں.
نمائندے 4 سال کے لئے ریفرنڈم کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں اور نئی ایرانی پارلیمنٹ مئی 2020 کے آخر میں کام شروع کرے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =