ایران میں اڑھایی ہزار ٹن سے زائد جڑی بوٹیوں کی ادویات کی برآمدات

اراک، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے دوران ایک ہزار 755 ٹن جڑی بوٹیوں کی ادویات کی بیرون ملک میں برآمدات ہوئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی تنظیم برائے جنگلات اور واٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر مینجر"ترحم بہزادی" نے جڑی بوٹیوں کی ادویات سے متعلق منعقدہ سمینار کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران جڑی بوٹیوں کی ادویات کی 26 قسم کو ایران کے مختلف صوبوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں برآمد کیا گیا ہے۔

بہزادی نے کہا کہ ایرانی جڑی بوٹیوں کی ادویات کی سب سے زیادہ تر برآمدات عراق میں ہوئی ہیں جو 653 ٹن پر مشتمل ہیں اور سب سے کم برآمدات بھی سوئیٹزرلینڈ میں ہوئی ہیں جو 20 کلوگرام پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  گزشتہ سال کے دوران 570 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل 22 مختلف قسم جڑی بوٹیوں کی ادویات کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے . IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =