پاکستان میں کرائسس مینجمنٹ کے اجلاس کا آغاز، ایران کی شرکت

اسلام آباد، ارنا - ایشیا اور پیسفک سینٹر برائے ڈویلپمنٹ ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (APDIM) کی دو روزہ کانفرنس آج پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوئی.

ایشیا اور پیسفک سینٹر برائے ڈویلپمنٹ ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (APDIM) کا دو روزہ اجلاس آج بروز بدھ ایران کے ایک وفد کی موجودگی میں اسلام آباد میں آغاز کیا گیا.

ایران کی منصوبہ بندی اور بجٹ تنظیم کے ڈپٹی 'سید حمید پورمحمدی' ایرانی وفد کی قیادت کر رہا ہے.

اس دو روزہ کانفرنس میں ایران کی منصوبہ بندی اور بجٹ تنظیم کے ڈپٹی برائے بین الاقوامی امور 'محمد ہادی دریایی'، اور ایرانی وزارت خارجہ اور ماحولیاتی تنظیم کے کچھ ارکین بھی شریک ہیں.

آج کی نشست میں ایرانی وفد کا سربراہ، پاکستانی کرائسس مینجمنٹ تنظیم کا سربراہ اور اقوام متحدہ کے آفس کا نمائندہ خطے میں اجتماعی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت اور قدرتی آفات کو دور کرنے کے طریقوں کے حوالے سے تقریر کریں گے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =