بلیجیم اور یورپی یونین آزادانہ موقف اختیار کریں: ایرانی سفیر

تہران، ارنا – برسلز میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے یورپی یونین کے آزادانہ موقف اختیار کرنا اور اس کے تحفظ پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے.

یہ بات "غلامحسین دہقانی" نے منگل کے روز برلسز میں وزارت خارجہ کی منیجر ڈائریکٹر برائے تقریبات "فرانس شونہ" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اپنی اسناد تقرری کو پیش کیا.
دہقانی نے برسلز کو جس نے قرارداد 2231 میں اہم کردار ادا کیا، سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے عالمی جوہری معاہدے سے امریکی یک طرفہ علیحدگی اور ظالمانہ پابندیوں کے بعد اس معاہدے اور چندفریقی پن کے سلسلے میں حمایتی موقف اپنایا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیلجیم اور یورپی یونین کے دوسرے ممالک کو امریکی غیرقانونی پابندیوں کے اثرات کی کمی کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوگا.
فرانس شونہ نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی سہولیات اور ترقی پر زور دیا.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو فروغ کے لئے مشترکہ صلاحیتوں کے استعمال پر زور دیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے . IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =