19 فروری، 2020 11:38 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83680693
0 Persons
کروشیا کے اعلی مفتی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

تہران، ارنا - کروشیا میں تعینات ایرانی سفیر نے کروشیا کے اعظم مفتی کے ساتھ ملاقات کی.

پرویز اسماعیلی نے آج بروز منگل کروشیا کے دارالحکومت زگریب میں 'عزیز حسنویچ' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے امن، دوستی اور الہامی ادیان کے تناظر میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا.

ایرانی سفیر نے الہامی ادیان خاص طور اسلام  کا اہم پیغام امن، دوستی اور تعاون ہے اور مذاکرات اور پیغامبروں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا، موجودہ مسائل سے جان چھڑانے کا واحد راستہ ہے.

ڈاکٹر عزیز حسنویچ نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مسلمانوں اور دوسرے ادیان کے درمیان تعاون، مذاکرات، امن، بھائی چارے کا دین ہے.
انہوں نے 4 سال پہلے کروشیا کے ادیان کے نمائندوں کے دورے ایران اور  2016 کو اپنے دورے ایران کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں الہامی ادیان کے پیروکار ایک دوسرے کے ساتھ امن اور دوستی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں جس نے ہمیشہ غیر ملکی وفدوں کو متاثر کیا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =