18 فروری، 2020 10:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83680177
0 Persons
ایشیایی مقابلوں میں ایرانی ویٹ لفٹرز کی شاندار کارکردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نوجوان ویٹ لفٹرز نے تاشقند میں منعقدہ ایشیایی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں ایران سے "علیرضا اسفندیاری" نے 102 کلوگرام کی کیٹیگری میں مجموعی طور پر 325 کلوگرام کے وزن کو اٹھاکر 3 طلائی تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر کھیلاڑی "امیر رضا محمد نیا" نے بھی 102 کلوگرام کے زمرے میں مجموعی طور پر 302 کلوگرام کے وزن کو اٹھا کر 3 چاندی کے تمغوں کو حاصل کر لیا۔

ان مقابلوں میں چینی تائپے کے نمائندے نے مجموعی طور291 کلوگرام کے وزن کو اٹھا کر 3 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیائی پاورلفٹنگ مقابلوں کا 15 سے 19 فروری تک ازبکستان کے دارالحکوکت تاشقند میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے . IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 3 =