ایشیایی کشتی مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے بھارت میں منعقدہ گریکو رومن کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق 30 ویں ایشیائی گریکو رومن کشتی مقابلوں کا بھارتی دارالحکوکت دہلی میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں "پویا ناصر پور" اور "امیر امیرزادہ" نے بالترتیب 55 اور 130 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر  دو طلائی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

ناصر پور نے فائنل مرحلے میں ازبکستان کی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ کو 0-8 نتیجے کیساتھ جیت کر پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

 امیر امیرزادہ نے بھی 130 کلوگرام کے فائنل مرحلے میں جنوبی کوریایی حریف کو 0-9 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر پہلوانوں "پژمان پشتام" اور "میثم دلخانی" نے بھی بالترتیب 77 اور 63 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کو جیت لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 30 ویں ایشیایی گریکو رومن کشتی مقابلوں کا 18 اور 19 فروری کو بھارتی شہر دہلی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 7 =