ایران اور یوریشیا کے تجارتی تعلقات کی شرح 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشیائی ممالک کے تجارتی تعلقات کی شرح 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم ادارہ کے ترجمان "سید روح اللہ لطیفی" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے 27 اکتوبر کو ایران اور یوریشین یونین کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کے نفاذ کا ذکر کیا اور کہا کہ اس عبوری تجارتی معاہدے میں 862 کی مختلف قسم مصنوعات شامل ہیں جن میں سے 360 قسم کی مصنوعات کو ایران سے یوریشن یونین میں برآمدات کی جاتی ہے اور باقی 502 قسم کی مصنوعات کو یوریشین یونین سے ایران میں برآمد ہوجائے گی۔

لطیفی نے مزید کہا کہ رواں سال کے ابتدائی 10 مہینوں کے دوران ایران نے 2 ملین 683 ہزار ٹن مصنوعات کو یوریشیایی ممالک میں برآمد کیا ہے جن کی مالیت کی شرح 861 ملین 19 ہزار اور 603 ڈالر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران کی یوریشیایی ممالک کو برآمدات میں وزن کے لحاظ سے 114 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان آزاد تجارت کے عبوری معاہدے کا 27 اکتوبر سے آغاز کیا گیا۔

اس معاہدے کے نفاذ کے ایک سال بعد، ایران اور یوریشن رکن ممالک کیساتھ آزادانہ تجارت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اس عبوری تجارتی معاہدے میں 862 کی مختلف قسم مصنوعات شامل ہیں جن میں سے 360 قسم کی مصنوعات کو ایران سے یوریشن یونین میں برآمدات کی جاتی ہے اور باقی 502 قسم کی مصنوعات کو یوریشین یونین سے ایران میں برآمد ہوجائے گی۔

فی الحال، روس، بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغزستان یوریشین یونین کے پانچ ممبر ہیں لیکن اس یونین نے 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرلیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =